امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم پر 350 ارب کا بوجھ ڈال کر جھوٹی وضاحتیں پیش کی جارہی ہیں۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایک ارب ڈالرکے لئے عوام کو قربانی کا بکرا بنادیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بے رحم حکمران غریب کش منصوبے پر عمل پیرا ہیں، چھ ماہ میں تجارتی خسارہ 25 ارب ڈالر بڑھ گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قوم پر 350 ارب کا بوجھ ڈال کر جھوٹی وضاحتیں پیش کی جارہی ہیں۔
اُن کاکہنا تھا کہ بجلی اور گیس ٹیرف بھی بڑھانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔