• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھنگ سے کورونا کا علاج ممکن ہونے کادعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی یونیورسٹی آف اوریگون کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا کی مختلف اقسام کے علاج میں بھنگ (Cannabis) کو مفید پایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھنگ میں دو مختلف کمپائونڈز پائے جاتے ہیں جو کورونا وائرس کے اثرات کو زائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے کینابس کے پتوں سے یہ دو کمپائونڈز (Cannabidiolic Acid اور Cannabigerolic Acid) الگ کیے اور کورونا وائرس کے ساتھ ان کے ملاپ کے بعد دیکھا کہ یہ دونوں کمپائونڈز وائرس کے تاج کے ساتھ چپک جاتے ہیں جس سے کورونا وائرس انسانی خلیے کے ساتھ چپکنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، انسانی خلیوں میں داخل ہونے کیلئے کورونا وائرس اپنے تاج کا ہی استعمال کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ دونوں کمپائونڈز قانونی اور وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں، Cannabidiolic Acid اور Cannabigerolic Acid سے بنے تیل کو پریشانی، بے خوابی اور دیگر امراض کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اوریگون اسٹیٹ کے گلوبل ہیمپ انوویشن سینٹر سے تعلق رکھنے والے محقق رچرڈ وان بریمن کہتے ہیں کہ Cannabidiolic Acid اور Cannabigerolic Acid ایسا مواد نہیں جس پر پابندی ہے یا اس کی ممانعت ہے، انہیں منہ کے ذریعے لی جانے والی دوائوں کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے اور ان میں کورونا وائرس کے علاج کی صلاحیت موجود ہے۔
یورپ سے سے مزید