گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ہو گیا، ڈاکوموبائل فون اور موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے ،اروپ کے علاقہ نواں پنڈ کا رہائشی جمشید احمد اپنے گھر سے باہرضروری کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ نواں پنڈ کے قریب ہی دو موٹر سائیکل سواروں نے روک کر موبائل فون چھننے کی کوشش کی جس پر جمشید احمد نے مذاحمت کی توملزمان نے فائرنگ کر کے جمشید احمد کو ہلاک کر دیا، موٹر سائیکل اور موبائل فون لیکر فرار ہو گئے ، ریسکیونے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ،نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔