• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، 47 لاکھ کا جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ

گجرات (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما کو 47لاکھ کا جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے لین دین کے عوض تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری عثمان منظور دھدرا کو 47لاکھ 50ہزارروپے کا جعلی چیک دینے پر محمد بلال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزم محمد بلال نے مدعی مقدمہ چوہدری عثمان منظور دھدرا سے 47لاکھ50ہزارروپے ادھار لیے اور اس کے عوض گوجرانوالہ کے ایک بینک کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا، دریں اثناء پولیس نے لین دین کے عوض سید صابر حسین کو 2لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر معسیب شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین