• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس سے وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر، پارلیمنٹرنز کی عدم دلچسپی

اسلام آباد ( طاہر خلیل )پلڈاٹ نے قومی اسمبلی اجلاس سے وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر سمیت پارلیمنٹرنز کی عدم دلچسپی کی تفصیلات جاری کر دیں، گذشتہ اجلاس کی 6 میں سے 4 نشستیں کورم کی وجہ سے ختم کی گئیں۔

پورے اجلاس میں وزیر اعظم آئے نہ اپوزیشن لیڈر ،جے یو آئی کے اسعد محمود بہترین پارلیمنٹرین قرار دیئے گئے جبکہ سینٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی حا ضری اور کارکردگی نمایاں رہی۔

پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی نے 22 سے 31 دسمبر 2021 تک منعقد ہونے والے 39ویں اجلاس کے دوران 6 سیشن منعقد کئے۔ یہ اجلاس 22 دسمبر، 24 دسمبر، 27 دسمبر، 29 دسمبر، 30 دسمبر، 31 دسمبر کو منعقد ہوئے، 39ویں اجلاس کے دوران 2 سرکاری بل پیش کیے گئے ، کوئی بل منظور نہیں کیا گیا اور صرف ایک بل کمیٹی کو بھیجا گیا۔

کوئی نیا آرڈیننس نہیں لایا گیا جبکہ 8 آرڈیننس کی توسیع کی گئی ، 50 فیصد اجلاس کورم کی نشاندہی کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ، وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف دونوں نے 39ویں اجلاس کے دوران کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی۔ 

جہاں تک ایم این ایز کی حاضری کا تعلق ہے، اجلاس کے دوران ایم این ایز کی اوسط حاضری 63.16 فیصد (216 ایم این اے فی نشست موجود) تھی۔ 

اسد محمود نے کل 15 منٹ اور 20 سیکنڈ تک بات کی،پرویز اشرف نے تقریباً 13 منٹ تک بات کی۔سینیٹ آف پاکستان نے 22 سے 29 دسمبر 2021 تک منعقد ہونے والے 316 ویں اجلاس کے دوران 4 نشستیں منعقد کیں۔

اہم خبریں سے مزید