• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو فائل
فوٹو فائل

حال ہی میں اداکار ارجن کپور کے ساتھ بریک اپ کی افواہوں کی وجہ سے سُرخیوں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔

ملائکہ اروڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ناقدین کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’40 سال کی عُمر میں محبت پانا نارمل ہے، 30 سال کی عُمر میں اپنے خوابوں کو پورا کرنا بھی نارمل ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’50 سال کی عُمر میں اپنی ذات کی تلاش کرنا اور اپنی زندگی کا مقصد حاصل کرنا نارمل ہے لہٰذا یہ سوچنا بند کریں کہ 25 سال کی عُمر کے بعد زندگی ختم ہوجاتی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’خوشگوار زندگی کے لیے عُمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، یہ ہمارے اوپر ہیں کہ ہم اپنی زندگی کیسے گُزارنی ہے۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد ارجن کپور نے ملائکہ کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بریک اپ کی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔ 

انہوں نے کہا تھا کہ جھوٹی افواہوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، محفوظ اور آباد رہیں اور لوگوں کیلئے اچھا سوچیں، ہم آپ سب سے پیار کرتے ہیں۔

ارجن کپور نے اپنی پوسٹ میں ملائکہ اروڑا کو بھی ٹیگ کیا تھا جس پر اداکارہ نے کمنٹس سیکشن میں دل کی ایموجی پوسٹ کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید