• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، شاداب خان انسٹاگرام
فوٹو، شاداب خان انسٹاگرام

فاسٹ بولر حسن علی بی بی ایل کھیل کر وطن واپس پہنچنے والے شاداب خان کے ڈرائیور بن گئے۔

شاداب خان ایئرپورٹ پہنچے تو حسن علی انہیں لینے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

حسن علی نے شاداب خان کو ریسیو کرنے لیے ہاتھ میں ایک کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر انگریزی میں ’مسٹر شاداب خان‘ تحریر تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ حسن علی اور شاداب خان کی دوستی کا بھی لیول ہے۔

ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ حسن علی سلام کے بعد کہتے ہیں کہ کیا آپ مسٹر شاداب خان ہیں، میں آپ کا ڈرائیور ہوں شاداب خان۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید