• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو نے شوبز شخصیات کے دل جیت لیے

کراچی (آئی این پی)معروف اداکارہ مہوش حیات کی وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو پر شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے رقص کو بہترین قرار دیا۔حال ہی میں مہوش حیات نے سوش میڈیا پر اپنی ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی، جسے کافی لوگوں نے پسند کیا۔اداکارہ کو ویڈیو میں امریکی ریپر و گلوکار گویون کے فروری 2020 میں ریلیز ہونے والے ہارٹ بریک اینورسری (Heartbreak anniversary) گانے پر پرفارمنس کرتے دکھائی دیں۔ویڈیو میں اداکارہ باتھ روم میں ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے رقص کو شوبز شخصیات کے علاوہ عام افراد نے بھی سراہا۔مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو پر احمد علی بٹ، متھیرا اور علیزے سمیت دیگر شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

دل لگی سے مزید