• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک روشن ’ٹائیگر، 3‘ میں مختصر اہم کردار ادا کریں گے

ممبئی(پی پی آ ئی) بولی وڈ کے ماچو مین ریتک روشن فلم ٹائیگر3 میں کام کرتے نظر آ ئیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج بینر تلے بننے والی فلم ʼٹائیگر 3ʼ میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی مرکزی کردار میں ہیں۔ٹائیگر3 سال 2012 میں ریلیز ہونے والی ’ایک تھا ٹائیگر‘ ورڑن کا تیسا سیکوئل ہے۔سلمان خان ٹائیگر3 میں جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی انٹری ٹائیگر 3 میں ہوگی۔فلم ٹائیگر 3 میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ فلم میکرز ریتک روشن کو بھی سلور اسکرین پر لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔بتایا گیا ہےکہ شاہ رخ اور ریتک ٹائیگر 3 میں کیمیو کرتے نظر آ ئیں گے۔

دل لگی سے مزید