کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم 27 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کریں گے ، ہم میر پور خاص، سکھر سب بند کردیں گے ، ہم سب ملکر اس کا تختہ پلٹ کر رہیں گے ، آصف زرداری تمہارا وقت پورا ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک مافیا ہے ، اس کے اکاؤنٹنٹ کا نام مردا علی شاہ ہے ، وہ سارے پیسے گنتا ہے ، یہ مظاہرہ تو ایک چھوٹا سا ٹریلر ہے ، اگر یہ گھوم گئے تو پھر تمہارا کیا ہوگا۔علی زیدی نے کہا ہے کہ نا ان سے کچرا اٹھتا ہے ، نا یہ بس چلا سکتے ہیں ، ان سے اسپتال نہیں چلتے ہیں ، یہ 14 سال میں 1122 شروع نہیں کرسکے ، یہ نہ راشن کارڈ اور صحت کارڈ نہیں دے سکے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ اب اعلان آیا ہے کہ 5 ہزار اسکول بند کرنے جارہے ہیں ، اسکولوں میں وڈیروں کی اوتاکیں بنائی ہوئی ہیں ، یہ پیسا پھر گیا کہاں؟