• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک فلیٹس ہیں نہ اکاؤنٹس،نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے،شاہ محمود قریشی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا  کہنا ہے کہ ہمارے بیرون ملک فلیٹس ہیں نہ اکاؤنٹس، نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے، عمران خان کی کرپشن سے متعلق زیرو ٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے، ماضی میں قومی خزانے کو بےدردی سے لوٹا گیا۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ مہنگائی کا تدارک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کورونا کے باعث گزشتہ 2 سال سے عالمی معیشت بھی بحرانوں کی زد میں ہے، 2023 سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی، تحریک انصاف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں، 2023 کی عوامی عدالت میں 5 سال کی کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے، ابھی الیکشن کا وقت نہیں، نہ ہی الیکشن کی تیاریاں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید