• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ پہنچنے کی کوشش، 32 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

لندن(پی اے) تمام ترحکومتی دعوؤں کے باوجود برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے اور مزیدمیں 271غیرقانونی تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے ہیںجبکہ گزشتہ روزچھوٹی کشتیوں میں انگلش چینل کراس کرکے برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں کیلس کے قریب 32افراد ڈوب گئے تاہم ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے ان تمام افرادکو بچالیا۔ اس سے ایک دن قبل کشتی کے ذریعے غیرقانونی طور پر برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں ایک تارک وطن جان سے ہاتھ دھوبیٹھا تھا۔نومبر کے مہینے میں فرانس کے سمندر میں کشتی الٹنے کے باعث ہلاک ہوجانے والے تارکین وطن کی تعداد 27ہوگئی تھی۔رواں ماہ اب تک450سے زائدافراد انگلش چینل کے ذریعے خطرناک سفر کرکے برطانیہ پہنچنے کو کوشش کرچکے ہیں ۔
یورپ سے سے مزید