• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے برآمدات کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے،احمد سرفراز

پیرس (نمائندہ جنگ) معروف سماجی کاروباری شخصیت احمد سرفراز راں آف ڈھوک جوڑ نے کہا ہے کہ پاکستان سے برآمدات بڑھانے کےلئے بھر پور کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ بات انٹرنیشنل راں گلوبل ڈسٹری بیوشن کے چیئرمین فرانس کے نواحی علاقے میں اپنے نئے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پبلک و اوور سیز ایڈ ٹرسٹ کے بانی چیئرمین ناصر عباس تارڑ تھے جب کہ تقریب کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ارشد مارتھ نے کی ۔ تقریب کے شرکا نے احمد سرفراز راں آف ڈھوک جوڑی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ وہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو روزمرہ ضرورت کی اشیاء فراہم کریں گے۔ اس موقع پر سرفراز بھائی اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کی گئی کہ انہوں نے بہت اچھا انتظام کیااور نئےانٹرنیشنل راں گلوبل ڈسٹری بیوشن کاروبار ی سنٹر قائم کیا،اس موقع پر کہا گیا کہ تمام ویلفیئرکمیٹیوں کے ممبران سے مل کر بڑی خوشی ہوئی، آپس میں میل جول سے بہت سے مسائل حل ہوں گےآخر میں ناصر عباس تارڑ، سرفراز راں، محمد منشا ساہی نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک اس نیک کام میں ہم سب کی کوشش کو قبول کرے، آمین۔ 
یورپ سے سے مزید