• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپان میں سونامی کا خطرہ ٹل گیا جبکہ امریکا میں بھی سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے،تفصیلات کے مطابق جاپان کے محکمۂ موسمیات نے ٹونگا میں ہفتے کے روز بڑے پیمانے پر آتش فشاں پھٹنے کے بعد ملک جاری کرد ہ سونامیکے تمام انتباہ کو ختم کر دیا ہے جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ سمندری لہروں میں کچھ اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے، تاہم انہوں نے ملک بھر میں سونامیکے امکان کو رد کر دیا ہے دوسری جانبٹونگا میں قائم جاپانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ بحرالکاہل کے اس ملک کے قریب آتش فشانی اتوار کے روز بھی جاری ہے۔جاپان کی وزارت خارجہ نے اپنے سفارت خانے سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر سمندر پار حفاظت کے حوالے سے ٹونگا سے متعلق معلومات جاری کر دی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ ٹونگا کی حکومت کا جاری کردہسونامیکا انتباہ ابھی تک برقرار ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق، ٹونگا کے حکام آتش فشانی کی راکھ کے اثرات سے خبردار کر رہے ہیں اور لوگوں کو باہر جاتے وقت چہرے پر ماسک پہننے کی تاکید کر رہے ہیں۔ٹونگا میں عوام پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ ٹینکوں میں جمع بارش کا پانی پینے کے بجائے بوتل بند پانی استعمال کریں۔وزارت کا کہنا ہے کہ ٹونگا میں انٹرنیٹ کنکشن اور دوسرے ممالک کے ساتھ فون رابطے دستیاب نہیں ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید