کراچی (نیوز ڈیسک) کرینہ کپور خان کی بیٹے تیمور کے اسکول پروگرام میں سموسہ کھاتےہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فلم فئیر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کرن جوہر نے دکھایا کہ اداکارہ کرینہ کپور خان تیمور کے اسکول کی سالانہ تقریب کے دوران ایک سموسا کھا کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں دونوں والدین اور بچوں کے ساتھ خوشگوار اور ہلکے پھلکے لمحات کو قید کیا گیا ہے، جو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اور مداحوں میں کافی پسند کی جارہی ہے۔