• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں شدید بارشیں، سیلاب، سڑکیں زیرِ آب آگئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شدید بارشیں، سیلاب، پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار، سڑکیں زیرِ آب، گرج چمک اور آسمانی بجلی سے شہری خوفزدہ، حکام کی غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت، عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں کئی ماہ کی شدید ترین بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے نتیجے میں دبئی اور شارجہ کے ہوائی اڈوں پر درجنوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دبئی کی ایمریٹس ایئرلائن نے کم از کم 13 پروازیں منسوخ کیں جبکہ رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا، شارجہ کی مرکزی سڑکیں مکمل طور پر زیرِ آب آ گئیں اور لوگ پانی میں پیدل چلتے دکھائی دیے، پولیس نے پہلے ہی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں، جبکہ جمعہ کی صبح پانی نکالنے والی گاڑیاں سڑکیں کھولنے میں مصروف رہیں۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال اپریل 2024 کی تباہ کن بارشوں کی یاد دلاتی ہے اور عالمی حدت کو بھی ان غیر معمولی بارشوں کی شدت کا ایک اہم سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید