کراچی (نیوز ڈیسک) نفسیاتی امراض کی جڑ میں 5 مشترکہ جینیاتی عوامل ہونے کا انکشاف، ڈی این اے تجزیے سے ذہنی بیماریوں کے درمیان گہری حیاتیاتی مماثلت اور علاج کے نئے امکانات سامنے آ گئے۔ او سی ڈی، اینگزائٹی، ڈپریشن، نشہ آور اشیا، آٹزم، بائی پولر ڈس آرڈر اور شیزوفرینیا میں مشترکہ جینیاتی مماثلت، 60 لاکھ افراد پر کی گئی یہ بڑی عالمی تحقیق جینیاتی بنیاد پر ذہنی بیماریوں کو سمجھنے کی راہ ہموار کریگی۔ سائنس الرٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک بڑی بین الاقوامی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 14 مختلف نفسیاتی امراض کی بنیاد میں صرف پانچ مشترکہ جینیاتی عوامل کارفرما ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ذہنی بیماریوں کے درمیان حیاتیاتی سطح پر گہرا تعلق موجود ہے۔