کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر کی بھارت میں مسلم خاتون ڈاکٹر کے نقاب واقعےپر شدید تنقید ، عمر عبداللّٰہ نے سوال اٹھا یا کہ اگر کوئی مسلم لیڈر کسی ہندو خاتون کا نقاب اتار دیتا تو کتنا بڑا ہنگامہ ہوتا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے سوشل میڈی پر ایک بیان میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے مسلم خاتون ڈاکٹر کے نقاب واقعے پر تنقید کی ہے۔