• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی کا ہتک عزت کا مقدمہ، حلیم عادل پر فرد جرم عائد


کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کی پرائیوٹ کمپلین پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی حلیم عادل شیخ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی پرائیوٹ کمپلین پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

 اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے حلیم عادل شیخ کو فرد جرم پڑھ کر سنائی جس پر حلیم عادل شیخ نے انکار کردیا۔

عدالت نے درخواست گزار سعید غنی اور انکے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

سعید غنی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے نجی ٹی وی چینل پر منشیات فروشوں سے تعلقات سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے تھے حلیم عادل شیخ کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید