• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی وزیر اعظم کی نوواک جوکووچ کو اگلے سال آنے کی پیشکش

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے لیے اگلے سال ہونے والے آسٹریلین اوپن کے لیے دروازہ کھول دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ نوواک جوکووچ اگلے سال ہونے والے آسٹریلین اوپن میں حصہ لے سکتے ہیں ان کے لیے دروازہ کھلا ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے نوواک جوکووچ کو اگلے سال آسٹریلیا آنے کی پیشکش کی حالانکہ جوکوچ کے ملک میں داخلے پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امیگریشن قانون کے تحت نوواک جوکووچ کو اب تین سال کے لیے دوسرا ویزا نہیں دیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزا منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی، نوواک جوکووچ کی بےدخلی کے خلاف اپیل کی سماعت فیڈرل کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ نے کی تھی۔

آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا تھا، سربین ٹینس اسٹار نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید