• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کلاسیکی رقاص پنڈت برجو مہاراج 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کلاسیکی رقص کتھک کے عالمی شہرت یافتہ فنکار پنڈت برجو مہاراج 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت پر عدنان سمیع نے کہاکہ ہم نے پرفارمنگ آرٹس کی دنیا میں ایک بے مثال ادارہ کھو دیا ہے۔ نئی دہلی میں برجو مہاراج کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی پوتی راگنی مہاراج نے بھارتی میڈیاکو بتایا کہ مہاراج گردے کی بیماری میں مبتلا تھے، ان کا ڈائلاسز کیا جارہا تھا اور ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کے درمیان ʼمہاراج جی‘ کے نام سے جانے جانے والے برجو مہاراج کو بھارتی کلاسیکی رقص کتھک کا ایک لیجنڈ سمجھا جاتا تھا۔ برجو مہاراج کو بھارت کے دوسرے بڑے شہری اعزاز پدما وبھوشن سے بھی نوازا جا چکا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برجو مہاراج کی موت پر ʼشدید افسوس‘ کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ یہ فن کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

دل لگی سے مزید