• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،151؍ پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، خرید و فروخت میں کمی کے باعث نئے کاروباری ہفتے کامنفی آغاز ، کے ایس ای100انڈیکس میں 151 پوائنٹس کی کمی ،64.88 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 24 ارب 28 کروڑ 69 لاکھ روپے کم ہو گئی ،کاروباری حجم بھی 27.70 فیصد کم رہاتفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ مثبت زون میں تھی لیکن پھر مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں نے خرید و فروخت میں زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کی جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس 378 پوائنٹس تک کم ہو گیا تاہم اختتام سے پہلے کچھ ریکوری سے کے ایس ای100انڈیکس 151.25 پوائنٹس کی کمی سے 45612.20پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 56.35 پوائنٹس کی کمی سے 17942.16 پوائنٹس پر آگیا اور آل شیئرز انڈیکس 95.21 پوائنٹس کی کمی سے 31234.23 پوائنٹس ہو گیا ، مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ،102 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،218 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور 16 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 24 ارب 28 کروڑ 69 لاکھ 53ہزار روپے کی کمی سے 7822 ارب 44 کروڑ 96 لاکھ 55ہزار روپے ہو گئی ،کاروباری حجم گذشتہ سیشن کی نسبت 6 کروڑ 64 لاکھ 78 ہزار شیئرز کی کمی سے 17 کروڑ 34 لاکھ 97ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا۔