• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس عمر عطا بندیال کے چیف جسٹس بننے کا نوٹیفکیشن جاری


جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال دو فروری کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، موجودہ چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔

واضح رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022 کو 63 سال، چار ماہ اور 16دن کی عمر میں ایک سال، 6 ماہ اور 25 دن کے لیے 16 ستمبر 2023 تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید