شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )بعض افراد نے تشد د کرکے ایک نوجوان عمران اسحاق کو قتل کرکے اس کی نعش لاہور روڈ پر شعیب ٹاؤن کے نزدیک رات کی تاریکی میں پھینک دی اور فرار ہوگئے، تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے مقامی لوگوں کی نشاندہی پر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا ہے۔