• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن کے شو کے ریلیز کا اعلان کردیا

انہوں نے شو کے حوالے سے مزید نہیں بتایا کہ یہ شو کس طرز کا ہوگا۔
انہوں نے شو کے حوالے سے مزید نہیں بتایا کہ یہ شو کس طرز کا ہوگا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کے شو کی ریلیز کے حوالے سے اعلان کردیا۔

بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنبل شاہد اور نیلم کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ میری پیاری بہن سنبل اور نیلم کا شو 18 تاریخ دن دو بجے ریلیز کیا  جائے گا۔


انہوں نے شو کے حوالے سے مزید نہیں بتایا کہ یہ شو کس طرز کا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 6 مئی کو سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا، انہوں نے جیو کے ہی ڈرامے ’تاکے کی آئیگی بارات‘ میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا۔

انہوں نے پرچھائیاں، داغ، پانی جیسا پیار، اعتراف، یہ شادی نہیں ہوسکتی، نند، ایک اور ستم و دیگر معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید