کراچی پولیس نے ماڈلز کے انداز میں سوشل میڈیا پر تصاویر لگانے والے ڈکیت کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فیضان خان نامی ڈکیت 4 رکنی گروہ کے ہمراہ وارداتیں کیا کرتا تھا۔ فیضان خان اور اس کے گروہ پر 20 سے زائد مقدمات درج ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق ڈکیت پر سچل، بلال کالونی، خواجہ اجمیر نگری، فیروز آباد سمیت کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں، جن میں وہ پولیس کو مطلوب تھا۔
بریگیڈ پولیس نے شہریوں کی مدد سے 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، فیضان کے ساتھ گرفتار ہونے والے ملزمان کے نام نور حسن، سمیر اور حسین ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 32 موبائل فونز اور اسلحہ بھی ملا ہے۔
پولیس کے مطابق فیضان خان سوشل میڈیا پر ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر لگایا کرتا تھا اور اس کے 1 ہزار 377 فالوورز بھی تھے۔