سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پابندی کے باوجود آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ موضع وسنکے میں پولیس نے پابندی کے باوجود آتشبازی کاسامان فروخت کرنے والے مڈثرکو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے آتشبازی کا سامان برآمد کیا اور مقدمہ درج کرلیا۔