• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون عام فلو کی طرح تھا: بشریٰ انصاری

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں اومی کرون سے صحتیاب ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اومی کرون کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا بلکہ عام فلو کی طرح تھا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں مُسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں ٹھیک ہوں، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا بلکہ صرف عام فلو کی طرح تھا۔‘

سینئر اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیں عوامی سطح پر احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور میں اُن تمام لوگوں کی شُکرگزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دُعا کی۔‘

اُنہوں نے روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ ’مِنا کی شادی مِس ہوگئی، میں اُن کے ولیمے میں شرکت کرسکتی تھی لیکن میں نے اپنی صحتیابی کے بارے میں سوچا۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ تحریر کیا تھا کہ اومی کرون سے صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا مگر بیماری کی وجہ سے میں اپنی پیاری دوست روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کر سکی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید