کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے ٹینس اسٹار کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی کے مالک نکلے۔
سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ جنہیں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے پر گزشتہ دنوں آسٹریلیا سے بے دخل کردیا گیا تھا، ان سے بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوواک جوکووچ ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈینش بائیو ٹیک فرم کورونا وائرس سے بچاؤ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے۔
خبر ایجنسی نے فرم کے سی ای او کا موقف پیش کیا، جن کے مطابق نوواک جوکووچ نے یہ سرمایہ کاری جون 2020ء میں کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ای او نے اس دوران ٹینس اسٹار کی فرم میں سرمایہ کاری کی لاگت نہیں بتائی۔