• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے جارحانہ مزاج بیٹر گلین میکسویل نے آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں گلین میکسویل نے لیگ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

میلبرن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل نے ہوبارٹ ہیریکنز کے خلاف 64 گیندوں پر 154 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، ان کی اننگز میں 22 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

گلین میکسویل نے بگ بیش کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے کھلاڑی مارکس اسٹوئنس کا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل بگ بیش کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا اعزاز ان کے پاس تھا، انہوں نے 147 رنز بنائے تھے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹارز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے تھے جو بگ بیش میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔

واضح رہے کہ میلبرن اسٹارز کی ٹیم ہوبارٹ ہیریکنز کو 106 رنز سے شکست دینے کے باجود بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید