• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ ثناء ICC ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان کی فاطمہ ثناء کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ کو کپتان بنایا گیا ہے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں لیزلی لی، الیسا ہیلی وکٹ کیپر، ٹیمی بیماونٹ اور میتھالی راج شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہیلے میتھیوز، ماریزین کیپ، شبنم اسمعیل، جھولن گواسوامی اور انیسہ محمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید