• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این اے نام کی ایک تنظیم نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے، سرفراز بگٹی


سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا دعویٰ ہے کہ بی این اے نام کی ایک تنظیم نے لاہور دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو ناراض بلوچ کہنا چھوڑ دیں، یہ بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ شدید الفاظ میں لاہور دھماکے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں معصوم لوگوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

لاہور کے معروف لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب زور دار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

کمشنر لاہور نے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے قریب کھڑی موٹرسائیکلیں جل گئیں۔

زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ قریب موجود بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دھماکا ہوتے ہی جائے دھماکا پر پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری پہنچ گیا۔

ریسکیو اداروں اور فائر بریگیڈ نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ بجھائی اور جھلس جانے والے افراد کو وہاں سے اسپتال منتقل کیا۔

قومی خبریں سے مزید