• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7 کیلئے 19 کھلاڑیوں کا ریزرو پول تیار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے 19 کھلاڑیوں کا ریزرو پول تیار کرلیا ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق فرنچائزز میڈیکل بنیادوں پر ریزرو پلیئرز میں سے کھلاڑی منتخب کریں گی، پول میں شامل 15 کھلاڑی ببل میں رہیں گے، 4 کو ایمرجنسی میں بلایا جاسکتا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ببل میں شامل ریزرو پلیئرز میں عامر جمال، ابرار احمد، عماد بٹ، عماد عالم، بسم اللہ خان، حسان خان، خالد عثمان، مصدق احمد، ناصر نواز، سلمان علی آغا، طیب طاہر، عمر امین، عمر صدیق، عثمان شنواری اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ 

اسی طرح امام الحق، عمیر بن یوسف، سعود شکیل اور زاہد محمود ببل سے باہر والے پلیئرز میں شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید