• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے متعلق ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکولز جاری

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے کورونا وائرس سے متعلق ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکولز جاری کردیے گئے جس کے مطابق خلاف ورزی کرنیوالوں کو 5 پینلٹیز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دستاویزات کے مطابق وارننگ اور تنبیہ، 5 سے 25 فیصد میچ فیس کی کٹوتی پینلٹینز میں شامل ہیں۔ 

دستاویزات کے مطابق سنگین خلاف ورزی پر لیگ سے نکالنے کی بھی سزا دی جا سکے گی۔

اس میں بتایا گیا کہ کمیٹی کو انفرادی کیسز کی بنیاد پر کم یا سخت سزا دینے کا اختیار ہوگا۔

معمولی خلاف ورزیوں میں مخصوص جگہوں کے باہر 6 فٹ فاصلے کا خیال نہ رکھنا شامل ہے، پانی کی بوتل، سامان تولیے اور کٹ شیئر کرنا بھی معمولی خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔ 

پی ایس ایل میں میچ سے پہلے یا بعد میں ہاتھ ملانا معمولی خلاف ورزی میں شامل ہوگا، گراؤنڈ یا ڈریسنگ روم سے لانڈری نہ اٹھانا بھی معمولی خلاف ورزی میں شامل ہے۔ 

اسی طرح اجازت کے بغیر آئسولیشن روم میں جانا بھی معمولی خلاف ورزی میں شامل ہے اور فزیو اور مساجر کا ماسک کے بغیر ٹریٹمنٹ کرنا بھی معمولی خلاف ورزی میں شامل ہے۔ 

اجازت کے بغیر ممنوعہ علاقے میں موجود ہونا  بھی معمولی خلاف ورزی میں شامل ہے۔ 

سنگین خلاف ورزیوں میں ہوٹل کے مینٹیننس اسٹاف کے علاوہ کسی کو کمرے میں بلانا یا ملنا شامل ہے۔ 

بائیو ببل انٹیگریٹی مینجر کی اجازت کے بغیر کمرے میں کوئی چیز منگوانا سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ 

انٹیگریٹی مینجر کو علامات کے بارے میں نہ بتانا بھی سنگین خلاف ورزی میں شامل ہے جبکہ ایسی دوا کا استعمال جو علامات کو کم یا ٹیسٹ کے رزلٹ پر اثر انداز ہو، سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید