• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کے حق میں بولنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، علی عباس

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار علی عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید ہوئی تھی۔ ایک آن لائن شو میں ایک سوال کہ کیاکبھی آپ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا ہے جس پر علی عباس نے جواب دیا بالکل مجھے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی وجہ سے برا بھلا کہا گیا تھا۔علی عباس نے واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک تصویر آئی تھی ،دوپٹے کے بغیر اور ان کا لباس بالکل بھی غیر مناسب نہیں تھا لیکن پھر بھی لوگ ان پر بہت زیادہ تنقید کررہے تھے کہ وہ دوپٹے کے بغیر کیوں آگئیں۔لہذا جب میں نے ماہرہ خان کی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں لکھا کہ اگر انہوں نے دوپٹہ نہیں پہنا تو چلو تم دیکھنا بند کردو جس پر مجھے سوشل میڈیا پر لوگوں نے اتنا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسی گالیاں دیں جو مجھے زندگی میں کبھی کسی نے نہیں دیں۔ مجھے لوگوں کا رویہ بہت برا لگا اس واقعے کے بعد میں نے سبق سیکھ لیا کہ مجھے دوبارہ ایسا نہیں کرنا۔

دل لگی سے مزید