• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی لوگوں کو کورونا سے محتاط اور محفوظ رہنے کی اپیل

ممبئی(پی پی آئی) بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن سمیت کئی ستاروں نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر لوگوں سے ویکسین لگوانے، ماسک پہننے، سینیٹائزر کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو کورونا وائرس سے محتاط اور محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یونیسیف انڈیا نے لوگوں کو آگاہ کرنے کے مقصد سے ایک میوزک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں فلم اور کھیل کی دنیا سے وابستہ کئی ستاروں نے کورونا کے اثرات کو سمجھتے ہوئے اس سے احتیاط برتنے کا پیغام دیا ہے۔اس ویڈیو میں یونیسیف کے عالمی خیر سگالی سفیر امیتابھ بچن، پریانکا چوپڑا، گلوکارہ ہرشدیپ کور، اولمپک بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو شامل ہیں۔ویڈیو میں ستارے لوگوں کو ویکسین لگوانے، ماسک پہننے، سینیٹائزر کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو کورونا وائرس سے محتاط اورتحفظ برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ امیتابھ بچن نے کہا ’’مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔اس لیے ضروری ہے ویکسین کے ساتھ، ماسک پہننے اور سینیٹائزر کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

دل لگی سے مزید