• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کو ٹوئٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہیے، مریم اورنگزیب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے عوام مر رہی ہے، وزیر اعظم کو ٹوئٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ‎عمران صاحب قوم کے ساتھ پھر ٹویٹ کے ڈرامے ، مالی سال 2018 میں جی ڈی پی گروتھ6اعشاریہ 1 تھی ، اب 5اعشاریہ 57 پر ٹوئٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے عوام مر رہی ہے اور آپ بے شرمی اور ڈھٹائی سے ٹوئٹ کر رہے ہیں ، ملکی تاریخ کے بلند ترین پچاس ارب کے قرضے لینے پہ بھی ٹوئٹ کر دیتے ہیں۔

نون لیگ کی ترجمان نے کہا کہ تین سال میں ساٹھ لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے پہ بھی ٹوئٹ کر دیتے ، تین سال میں 2 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دینے کا بھی ٹوئٹ کر دیتے ۔

تاریخی مالیاتی خسارہ 4400 ارب پر پہنچ رہا ہے اُس کا بھی ٹوئٹ کر دیتے ، مہنگائی 22 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، اس کا ٹوئٹ بھی کردیتے؟

انہوں نے مزید کہاکہ 40 ارب وفاق اور ڈیڑھ ارب خیبر پختونخوا میں کووڈ فنڈ سے چوری کرنے کے بعد آج کی اپنے مافیا کو مبارکباد ہی بنتی ہے، چینی میں 550 ارب ، آٹے میں 1200 ارب دوائی میں 600 ارب اور بی آر ٹی میں 75 ارب کی چوری کا بھی ٹوئٹ کرتے۔

بجلی اور گیس میں 500 ارب کے عوام کے جیب پہ ڈاکے کی بھی ٹوئٹ کرتے ، بچوں کے دودھ اور کھانے پینے کی بنیادی اشیاءپر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح کرنے کا کارنامہ بھی بیان کر دیتے؟

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اور ان کے مافیاز کی آمدن بڑھ گئی ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ پوری قوم کی آمدن بڑھ گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید