• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نے ڈاکٹر بن کر نئی تاریخ رقم کردی


پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کا کہنا ہے کہ زندگی میں انہوں نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے، بچپن سے  ہی پڑھنے کا شوق تھا، دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے اسے گھر سے نکال دیا تھا۔

عزم جواں اور حوصلے بلند ہوں تو مشکلات کا سامنا آسانی سے کیا جاسکتا ہے، ایسے ہی مشکلات کا سامنا کرنے والی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل ہیں، جنہوں نے تمام مسائل اور تکالیف کے باوجود ایم بی بی ایس کیا۔

سارہ گل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ انہیں پڑھنے کا شوق بچپن سے ہی تھا، دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانسجینڈر کی تعلیم پر کام کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر بن گئی، انہوں نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے امتحان پاس کیا۔

قومی خبریں سے مزید