• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کو یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قبول کرلینا چاہیے: اسرائیلی فوج کے سربراہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں توسیعی فوجی آپریشن سے یرغمالیوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم نیتن یاہو کو یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قبول کر لینا چاہیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفا میں ایک بحری اڈے کے دورے کے دوران اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے ایک معاہدے پر بات چیت جاری ہے، فوج نے معاہدے کے لیے حالات پیدا کر دیے ہیں اور اب یہ معاملہ نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے۔

ایال زمیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو مجوزہ معاہدے کو قبول کرلینا چاہیے کیونکہ غزہ شہر پر قبضے کی کوشش یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

دوسری جانب قطر اور مصر کی ثالثی میں پیش کی جانے والی تازہ ترین جنگ بندی کی تجویز پر تبادلۂ خیال کے لیے آج اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ تمام یرغمالیوں کی ایک بار میں رہائی کی صورت میں ہی معاہدہ قبول کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید