• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن، وفاقی وزیر کی آمد سے قبل لاڑکانہ میں راستے بند

کراچی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن میں شرکت سے روکنے کے لئے سندھ حکومت نے وفاقی وزیر علی زیدی کی آمد سے قبل لاڑکانہ میں راستے بند کر دئیے۔ میڈیا ڈپارٹمنٹ پی ٹی آئی سندھ سے جمعہ کو جاری اعلامیہ میں وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ حکومت کے رویے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، سندھ پولیس فرائض انجام دینے کے بجائے پی پی کی خدمت میں مصروف ہے، لاڑکانہ کے روڈ بلاک کر دئیے گئے ہیں تاکہ کارکنان کنونشن میں نہ پہنچ سکیں، پی ٹی آئی کے کارکنان ان کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ ہمارے کسی کارکن کو خراش بھی آئی تو مراد علی شاہ ذمہ دار ہونگے۔

ملک بھر سے سے مزید