• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم کی خرابی، دبئی سے کوئٹہ کی PIA پرواز کراچی اتار لی گئی

موسم کی خرابی کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دبئی سے کوئٹہ آنے والی پرواز کراچی اتار لی گئی۔

دبئی سے کوئٹہ آنے والی پرواز کراچی اتارنے کے بارے میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 232 لینڈنگ کے لیے کوئٹہ کا موسم نامناسب تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ریت کے طوفان کی وجہ سے کوئٹہ کا موسم خراب ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایئر بس اے 320 کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا۔

شارجہ سے لاہور کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 186 بھی گزشتہ رات کراچی اتاری گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید