• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار نے ممبئی میں 7 کروڑ 80 لاکھ کا پرآسائش فلیٹ خریدلیا

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کے ممبئی میں 7 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کا شاندار اپارٹمنٹ خریدنے کی خبر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے مبینہ طور پر ممبئی کے علاقے کھار ویسٹ میں ایک پرآسائش فلیٹ خریدا ہے۔

نئی منی کنٹرول رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بالی ووڈ اسٹار نے 7 کروڑ 80 لاکھ روپےمیں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

دستاویز کے مطابق اپارٹمنٹ 1878 اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور وہ بلڈنگ میں 19ویں فلور پر واقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پراپرٹی کی رجسٹریشن 7 جنوری کو ہوئی، اس میں کار پارکنگ کے لیے 4 جگہیں مختص ہیں۔

نئے فلیٹ کی خریداری کی خبر اکشے کمار کے اندھیری ویسٹ کے 5 ہزار اسکوائر فٹ کے دفتر کی 9 کروڑ میں فروخت کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، جس میں 5 کاریں پارکس کرنے کی گنجائش موجود تھی۔

بالی ووڈ اداکار فی الحال اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ جوہو کے ایک ڈوپلیکس میں مقیم ہیں، ٹوئنکل کھنہ اکثر اپنی پوسٹوں میں اس عالیشان گھر کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

ممبئی میں سمندر کے قریب فلیٹ کے ساتھ اکشے کمار کی جائیدادیں گوا اور ماریشس میں بھی ہیں۔

اکشے کمار جو فلم نگری میں زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، سے متعلق یہ خبر بھی سامنے آئی کہ انہوں نے اپنی اگلی فلم 135 کروڑ روپے میں فائنل کی ہے۔

بالی ووڈ کے کھلاڑی نے اتنی ہی رقم ٹائیگر شروف کے ساتھ اپنی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے لیے بھی حاصل کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید