پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 7 کے لئے اپنا نیا ترانہ ریلیز کردیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا نیا ترانہ بلال مقصود اور احمد مرتضیٰ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس گیت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے گانے کو’شان پاکستان‘ کا نام دیا گیا ہے، جبکہ اس کی ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ اداکار عدنان صدیقی و دیگر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔