• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11 کے اینتھم کیلئے سنگر کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے اینتھم کے لیے سنگر کا اعلان کردیا ہے۔

ایک بار پھر پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، پی ایس ایل 11 کے اینتھم کا تھیم ’بیٹ پہ کھیلیں گے‘ رکھا گیا ہے۔

دو سری جانب پی ایس ایل ٹرافی کا سفر بھی جاری ہے، مخلتف شہروں کے ٹور کے بعد پی ایس ایل ٹرافی پشاور پہنچ گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کا انیتھم سانگ لیے پاکستان کے نامور سنگر عاطف اسلم گائیں گے، اُن کا ساتھ صابری سسٹرز بھی دیں گی۔

صابری سسٹرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی، ایونٹ  کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید