• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے 6 ماہ کی سب سے زیادہ IT برآمدات عبور کر لیں: فیصل جاوید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے کی سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات عبور کر لیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مالی سال 22-2021ء کے دوران اب تک ہماری آئی ٹی برآمدات 1 اعشاریہ 302 ارب ڈالر ہیں، امید ہے کہ اس مالی سال 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالرکا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی تو جہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے، ہم ان شاء اللّٰہ 2 سال میں اپنی آئی ٹی انڈسٹری کو دگنا کر دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزگار بڑھانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیک زونز بنا رہے ہیں، آج ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی گیگ اکانومی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید