• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے جیمز ڈین اور پال نیومین سے ملایا جاتا تھا مگر میں انہیں نہیں جانتا تھا، دھرمیندر

آج دھرمیندر کو بھارت کا 'ہی مین' کہا جاسکتا ہے لیکن ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں دنیا کا انتہائی ہینڈسم اور پرکشش اداکار سمجھا جاتا تھا۔

حقیقت میں جب وہ ایک نوجوان اداکار تھے تو انہیں اکثر ہالی ووڈ کے اسٹارز جیسے جیمز ڈین اور پال نیومین سے ملایا جاتا تھا۔

اپنے ایک پرانے انٹرویو میں دھرمیندر نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ انہیں ہالی ووڈ کے ایک اداکار سے مشابہہ قرار دیا گیا لیکن وہ تو اس شخص کو جانتے ہی نہیں تھے اور وہ حیران ہوجاتے تھے، پھر انہوں نے مذکورہ شخص کی فلم دیکھی تاکہ انہیں اندازہ ہوسکے اور پھر انہیں کچھ اندازہ ہوا کہ ہاں وہ سائیڈ سے اس سے ملتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی نوجوانی کے بعض عظیم فنکاروں کے ان اچھے ریمارکس کو بھول نہیں سکتے جو وہ میرے بارے میں دیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ دھر میندر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1960 میں فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے کیا تھا، اور انہیں فلم فیئر میگزین کی جانب سے منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ سے دریافت کیا گیا تھا۔

اس فلم کے بعد انہوں نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور نصف صدی پر مشتمل اپنے شاندار اور طویل کیریئر کے دوران ہندی سینما کے لیے کئی بلاک بسٹر فلمیں کیں جن میں بندینی، پھول اور پتھر، سیتا اور گیتا اور دھرم ویر شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید