• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباڑو، دہشتگردی کی کوشش ناکام، 2 ملزمان نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

اوباڑو (نامہ نگار ) اوباڑو میں لانگھو روڈ پرپولیس پارٹی پردو دہشت گردوں نے حملہ کردیا دہشت گردوں نے خود کو گھیرے میں دیکھ کر دیسی ساختہ بم سے خود کو اڑالیا اور ہلاک ہوگئے ہیں.

ڈی آئی جی سکھر عباس قریشی نے ڈی ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اوباڑو میں لانگھو روڈ پر پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تعاقب کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی اور پولیس پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا.

ملزمان پولیس کے گھیرے میں آگئےتوخودکودھماکےسےاڑادیا ملزمان کے پاس اسلحہ کے ساتھ دیسی ساختہ بم تھے ملزمان اتنے بڑے دہشت گرد تھے جو انہوں نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو اڑا لیا ہے.

پولیس زرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بین الاقوامی ویزے ،چار موبائل فون، مقامی شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ دہشت گرد کے پاس ایک مذہبی تنظیم کا شناختی کارڈ بھی تھا دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سی ٹی ڈی سکھر میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید