• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کے کھلاڑی تبریز شمسی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں ہمیشہ ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں تبریز شمسی نے کہا کہ مجھے اس پر فخر محسوس ہورہا ہے کہ ہمارے اسکواڈ نے بھارت کو شکست دینے کا چیلنج حاصل کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا، تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں بھی دو، ایک سےکامیابی حاصل کی تھی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید