• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیحدگی کے بعد بھی دھنوش اور ایشوریا ایک ہی ہوٹل میں رہ رہے ہیں؟

حال ہی میں اپنی شادی شدہ زندگی ختم کرکے راہیں جُدا کرنے والی بالی ووڈ کی جوڑی دھنوش اور ایشوریا علیحدگی کے بعد بھی ایک ہوٹل میں رہ رہے ہیں۔

جب بھی کوئی جوڑا اپنی علیحدگی، بریک اپ یا طلاق کا اعلان کرتا ہے، تو یہ تمام مداحوں کے لیے سب سے افسوسناک خبر ہوتی ہے لیکن جب بھی اتفاق سے یا کسی اور طرح سے ان کے اکٹھے ہونے کی کوئی خبر سامنے آتی ہے تو یہ خبر مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار دھنوش اور اُن کی سابقہ اہلیہ ایشوریا حیدرآباد کے ایک ہی ہوٹل میں رہ رہے ہیں جہاں دونوں مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، یہ وہ ہوٹل ہے جہاں راموجی راؤ اسٹوڈیو میں شوٹنگ کیلئے  زیادہ تر مشہور شخصیات قیام  کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھنوش اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ایشوریا اپنے رومانوی گانے کی شوٹنگ کررہی ہیں۔

 خیال رہے کہ ایشوریا رجنی کانت لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی بیٹی ہیں، جبکہ ان کے اور دھنوش کے دو بیٹے ہیں جن میں سے ایک 15 سالہ یاترا اور ایک 11 سالہ لنگا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید