پشاور(نامہ نگار) صوبائی حکومت نے پراجیکٹ ڈائریکٹر مردان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت چار افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر مردان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تاشفین حیدر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ آف ہائوسنگ فائونڈیشن تعینات کردیا گیاہے سیکشن آفیسر بجٹ ای اینڈ اے ڈی بینش عمران کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ آف ہائوسنگ فائونڈیشن تعینا ت کردیا گیاہے اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹریکل محکمہ انتظامی امور ناصر خان اورکزئی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر مردان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے ، سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد آیاز کو سیکشن آفیسر بجٹ محکمہ انتظامی امور تعینات کردیا گیاہے ۔